بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے عمرقید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی منسوخ کر دی

جنوبی ایشیا

بھارت کی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو زیادتی کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی منسوخ کر دی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلےمیں کہا ہے کہ گجرات حکومت کا بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی معافی کا فیصلہ طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال کی ایک مثال ہے۔

بلقیس بانو کیس کے ملزمان کی رہائی کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گجرات حکومت مجرموں کی معافی کے احکامات پاس کرنے کی اہل نہیں تھی، مجرموں کی رہائی کا فیصلہ عدالت میں "دھوکہ دہی” کرکے اور مادی حقائق کو دبا کر حاصل کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ 11 ملزمان کو گجرات فسادات میں بلقیس بانو سے زیادتی، اس کے خاندان کے 7 افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کا فیصلہ گزشتہ سال 12 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے