بانی پی ٹی آئی و دیگر کی رہائی کیلئے قرار داد قومی اسمبلی میں جمع

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔
قرارداد سابق سپیکر اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قومی اسمبلی میں جمع کرائی۔

قرارداد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر پارٹی رہنماؤں کے علاوہ اسیر صحافیوں کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کر کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

قبل ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے مقدمات کو واپس لینے کے لیے قرارداد لارہے ہیں، ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے