اب ہماری باری، بھارت سرپرائز کیلئے تیار رہے:ترجمان پاک فوج

پاکستان

 

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جھوٹ اور دراندازی کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں نے ایل او سی کو کراس کیا۔ راڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے دیکھی، بڑی بات نہیں کرنی چاہیے، آئیں پاکستانی حدود میں 21 منٹ رہ کر دکھائیں۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ بے وقوف دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت دشمنی میں بھی جھوٹ اور بے وقوفی کا سہارا لیتا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چند روز سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی چل رہی ہے، یہ ٹینشن پلوامہ حملے کے بعد بڑھی۔ اس معاملے پر سیاسی اور عسکری قیادت نے قوم کے سامنے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔ جبکہ پاک فوج نے بھی بھارت کو واضح کیا تھا کہ حملہ ہوا تو جواب دیا جائے گا۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے 21 منٹوں تک پاکستانی حدود میں رہنے اور 350 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ کیا، بڑی بات نہیں کرنی چاہیے لیکن آئیں اور پاکستان میں 21 منٹ رہ کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ جبا کے مقام پر کچھ چینل پہنچ گئے ہیں۔ جبا کے مقام پر اگر کوئی چیز ہوتی تو ملبہ بھی ہوتا۔ اگر 350 نہیں دس بندے بھی ہوتے تو ان کی لاشیں کہاں ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت انتخابات کے پیش نظر بے بنیاد دعوے کر رہا ہے۔ جھوٹ کے تو کوئی پاو¿ں نہیں ہوتے۔ بھارت نے پہلے بھی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے لیکن ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ضرور دیں گے۔ بھرپور کارروائی کیلئے وقت اور مقام کا تعین ہم خود کرینگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رات کو ہماری پیٹرولنگ معمول کے مطابق تھی۔ اس کے علاوہ ریڈار سے بھی معلومات ملتی ہیں۔ کدھر ہیں 350 دہشت گرد اور کونسی عمارت تباہ کی ہے؟ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے، جھوٹ کا جواب ہم سچ سے دیں گے۔ عوام اور سیاسی جماعتیں سب ایک ہیں۔ جواب کہاں اور وقت کیا ہوگا؟ ہم فیصلہ کریں گے۔ بھارت ہمارے سرپرائز کے لیے تیار رہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بھی ہے، بھارت کو نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا مطلب پتا ہونا چاہیے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی طیارے تین مقامات پر پاکستانی ریڈار میں نظر آئے جبکہ ایک مقام مظفر آباد سیکٹر سے انھوں نے سرحد عبور کی اور فضا میں موجود پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے انھیں بروقت چیلنج کیا۔

1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے