9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی ضمانت منظور

پاکستان

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔

بعدازاں عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے