بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی5 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

پاکستان

کوئٹہ: بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور اے این پی نے 2قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر ثناء اللہ کاکڑ اور اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا۔

دونوں رہنمائوں کے اعلان کے بعد اے این پی نے پی بی 45 سے اپنے امیدواروں کو پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کردیا، جبکہ اے این پی کے این اے 264 کے امیدوار بھی پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہوئے۔

این اے 263 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار روزی خان کاکڑ اے این پی کے حق میں دستبردار ہوئے، جبکہ چمن کی صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی بی 50 اور پی بی 51 میں پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواراے این پی کے حق میں دستبردار کردیے۔

صوبائی صدر پیپلزپارٹی ثناء اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ اے این پی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے،کوشش ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کریں۔

صوبائی صدر اے این پی اصغر اچکزئی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینا ہمارا مشترکہ مقصد ہے،اللہ نے کامیابی دی تو مشترکہ طور پر چلیں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے