پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی کیا صورتحال پیدا ہو گئی؟ خبر آ گئی

پاکستان کاروبار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 63 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 170 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔کچھ دیر بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی صورتحال مندی کا شکار ہوئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 25 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38037 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک بازارِ حصص میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 ہنڈرڈ انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 158 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ کاروبار کے دوران اب تک 23,169,930 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 653,760,138 پاکستانی روپے رہی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 63 پر بند ہوا جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس میں 52 پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے