خشک خوبانی کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ جانیں

صحت اور تندرستی

کیا آپ کو علم ہے کہ خشک خوبانی صحت پر حیر ت انگیز فوائد مرتب کرتی ہے؟

خوبانی تازہ ہو یا خشک دونوں صورتوں میں ہی اس کا استعمال شوق سے کیا جاتا ہے اور فائدہ مند بھی ہے، گرمیوں میں خوبانی کا رسیلا کھٹا میٹھا ذائقہ موڈ کو خوشگوار بنا دیتا ہے جبکہ موسم سرما میں اس کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے خشک خوبانی اپنے اندر بے شمار فوائد کو سموئے ہوئے ہے جو آپ کے دل کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے اور نظام ہاضمہ کو درست کرتے ہوئے پیٹ کے مسائل سے بھی بچاتی ہے۔
غذائیت سے بھرپور

خشک خوبانی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں فائبر کا ذخیرہ پایا جاتا ہے جو پیٹ اور دل کیلئے بہترین انتخاب ہے۔

اس کے علاوہ خشک خوبانی میں وٹامن اے اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جبکہ اس میں آئرن اور کیلشیم کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس کی بھرمار

خشک خوبانی میں اینٹی آکسیڈینٹس کی بھرمار ہوتی ہے، اس میں موجود بیٹا کیروٹین اور لیوٹین جیسے کیروٹینائڈز مرکبات جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرنے سے دائمی بیماریوں جیسے دل کی بیماری، ذیابیطس اور کینسر کی بعض اقسام کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آنکھوں کی روشنی کو تیز کرے

بیٹا کیروٹین اور لیوٹین بینائی کیلئے بھی بہترین ہیں، بیٹا کیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے جو آنکھوں کی روشنی کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ آنکھوں کی دیگر بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

دل کو صحت مند بنائے

خشک خوبانی میں موجود فائبر اور پوٹاشیئم کی بھاری مقدار دل کو صحت مند بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس کے علاوہ فائبر خراب کولیسٹرول کو کم کرکے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے جبکہ پوٹاشیئم بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے