شدید سردی کی لہر، 24 گھنٹے میں پنجاب میں نمونیا سے مزید 10 بچے انتقال کرگئے

صحت اور تندرستی

پنجاب میں شدید سردی کی لہر بچوں کیلئے جان لیوا ثابت ہونے لگی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نمونیاکے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 668کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نمونیا سے 10 بچے جان کی بازی بھی ہار گئے۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں نمونیا کے 118 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ایک بچہ نمونیا کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

رواں سال کے دوران صوبے میں7 ہزار 743 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے، اس دوران صوبے میں نمونیا سے 172بچوں کی اموات ہوئیں، نمونیا سے متاثر ہ بچوں کی عمریں 5 سال تک ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کا خیال رکھیں، خشک سردی کی وجہ سے بچے نمونیا میں مبتلا ہورہے ہیں، بچوں کو سردی سے بچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے