خاتون نے 2.8 ملین ڈالرز کی دولت بچوں کے بجائے اپنی بلیوں اور کتوں کے نام کردی

دنیا

چین میں ایک خاتون وصیت میں بے شمار دولت بچوں کے بجائے اپنے پالتو جانوروں کے نام کرکے چل بسیں۔

چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی لیو نامی خاتون نے چند سال قبل ایک وصیت کی تھی جس میں انہوں نے اپنے تینوں بچوں کے نام تمام جائیداد کردی تھی تاہم بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔

رپورٹ کے مطابق سیو نے اپنی وصیت تبدیل کردی کیونکہ جب وہ بیمار پڑیں تب ان کے بچوں نے ان کی دیکھ بھال نہیں کی، نہ ہی وہ ان کی خیریت دریافت کرنے گھر آتے تھے۔
خاتون نے بتایا کہ ان کے لیے صرف ان کے پالتو جانور موجود رہے، انہوں نے اصرار کیا کہ مرنے کے بعد ان کی تمام دولت ان کے جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جائے۔

ایک مقامی ویٹرنری کلینک کو اس کی وراثت کا منتظم مقرر کیا گیا ہے اور وہ جانوروں کی دیکھ بھال کا انچارج ہے۔
بیجنگ میں چین کے ول رجسٹریشن سینٹر کے ایک اہلکار چن کائی کا بتانا ہے کہ اگرچہ لیو نے اپنی تمام رقم اپنے کتوں کو دینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ملک میں اس کی اجازت نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی قانون ہے۔

اہلکار کے مطابق اس مسئلے کو حل کرنے کے متبادل موجود ہیں، خاتون کی موجودہ وصیت مکمل کرنے کا ایک طریقہ ہے اور ہم نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو مقرر کریں جس پر وہ اعتماد کرتی ہیں کہ وہ ویٹرنری کلینک کی نگرانی کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پالتو جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

خاتون کو فائنل وصیت کرنے سے پہلے پالتو جانوروں کے کلینک کو اس کے تمام پیسے سونپنے کے خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا تھا، اہلکار کے مطابق ہم نے آنٹی لیو کو بتایا تھا کہ اگر اس کے بچوں کا رویہ تبدیل ہوتا ہے تو وہ اپنی وصیت بدل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے