جاپان: مرد قیدیوں کو بھی خواتین کی طرح فیس لوشن اورکنڈیشنر استعمال کرنیکی اجازت

دنیا

جاپان میں مرد قیدیوں کو بھی خواتین کی طرح فیس لوشن اور ہیئر کنڈیشنر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

جاپان کی وزارت انصاف کی جانب سے مرد قیدیوں کو انوکھی اجادت دی گئی ہے جس کے تحت مرد قیدی بھی خواتین قیدیوں کی طرح اسکن کیئر پروڈکٹس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

لیکن انوکھی اجازت کیوں دی گئی؟
حکام وزارت انصاف کی جانب سے بتایا گیا کہ پچھلے قوانین کے تحت جیل میں باتھ روم کی اشیاء کی خریداری اور تحفے کی صورت میں اجازت صرف خواتین قیدیوں کے لیے تھی کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چیزیں صرف خواتین کے استعمال کی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ وزارت انصاف نے اس ماہ ملک بھر میں جیلوں کو مطلع کیا کہ مرد قیدی بھی نظرثانی شدہ قوانین کے تحت اب وہ مصنوعات حاصل کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق ہمارا خیال ہے کہ جاپانی معاشرے میں غیر معقول صنفی فرق کو ختم کرنے کے لیے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے اور ہم نے یہ بھی محسوس کیا کہ جیل کے قیدیوں کے ساتھ اس طرح برتاؤ کرنا اس لیے ضروری ہے تاکہ باہر کے معاشرے کے بدلتے ہوئے مناظر کی بہتر عکاسی کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے