لکی مروت: ایس ڈی اوکا دفترکلاس میں منتقل، طالبات سردی میں صحن میں بیٹھنے پر مجبور

پاکستان

لکی مروت میں ایس ڈی او پرائمری ایجوکیشن نے اپنا دفتر پرائمری اسکول کی کلاس میں منتقل کردیا جس کے باعث بچیاں سخت سردی میں اسکول کے صحن میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرائے نورنگ کے مضافات میں واقع مسلم باغ کےگرلز کمیونٹی پرائمری اسکول کو ایس ڈی ای او پرائمری نے اپنا مسکن بنالیا۔

والدین کا کہنا ہےکہ اسکول کی بچیوں کو سخت سردی اور دھند کے دوران اسکول کے برآمدے میں بٹھایا جا رہا ہے جب کہ ایس ڈی ای او نے ان کی کلاس روم پرقبضہ کرکے اس میں اپنا دفتر بنالیا ہے۔

والدین کے مطابق استانیاں اور خاتون ایس ڈی او کمروں کے اندر بیٹھی ہوتی ہیں اور معصوم بچیاں شدید سردی میں اپنی پڑھائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے خاتون ایس ڈی او مس آرزو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے دفاتر پر تعمیراتی کام جاری ہے اس لیے دفاتر اسکول منتقل کر دیےگئے ہیں، انتخابات کے بعد تعمیراتی کام مکمل ہوگا تو یہاں سے اپنے دفاتر شفٹ کرلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے