میں بلاول بھٹو کی بہت شکر گزار ہوں، مریم نواز

پاکستان

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کی بہت شکر گزار ہوں، ان کی فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹوکی نوازشریف کے لیے نیک خواہشات پر ان کیلئے دعاگوہوں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے