بھارتی خاتون کا لاہور میں موٹاپے کا آپریشن

صحت اور تندرستی

ھارتی خاتون کا لاہور کے نجی اسپتال میں موٹاپے کا آپریشن ہوا ہے،37سالہ بھارتی خاتون مولی ساسن کا وزن 140 کلو ہے ۔

لاہور کے نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھارتی خاتون کا دوبارہ آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا ہے ۔

خاتون کے معالج ڈاکٹر معاذ کے مطابق بھارتی خاتون نے 2013 ءمیں بھارت کے شہربمبئی میں پہلا آپریشن کرایاتھا ، موٹاپے کی وجہ سے مولی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کے بعد مولی کا وزن 6ماہ کے دوران کم ہوجائے گا،اس بات کی خوشی ہے کہ اب پاکستانی ڈاکٹروں پر دوسرے ممالک کے مریض اعتماد کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے