اسرائیل نے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں کو حراست میں لے لیا

دنیا

اسرائیل نے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں کو حراست میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فوجی اہلکاروں نے اتوارکے روز مقبوضہ مغربی کنارے سے دو خواتین کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے حراست میں لی جانے والی خواتین پر ریاست کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صالح العاروری کے بہنوئی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حکام نے فیملی کی دو خواتین سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اس حوالے سے فلسطین پرزنر کلب نے کہا ہےکہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نزدیک سے دو خواتین کو گرفتار کیا جن میں 52 سالہ دلال العاروری اور 47 سالہ فاطمہ العاروری شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی الزام عائد کیا ہےکہ العاروری خاندان 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کا مددگار ہے جس کے نتیجے میں 1100 سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔

اسرائیل نے حماس کے نائب سربراہ کو 2 جنوری کو بیروت میں ایک ڈرون حملے میں شہید کیا جس کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں شدت آگئی۔

واضح رہےکہ 7ا کتوبر سے جاری لڑائی میں اب تک 23 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے