نئی دہلی میں کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار

دنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
پولیس نے عام آدمی پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا، عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے قریب واقع 3 میٹرو سٹیشن بند کر دیئے گئے، کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ترجمان عام آدمی پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرنے والے سیاستدانوں کو سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے