شہباز شریف این اے 242 سے دستبردار، ایم کیو ایم پاکستان سے ڈیڈ لاک برقرار

پاکستان

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے ستبردار ہو گئے تاہم ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے بتایا کہ شہباز شریف کراچی کے ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہو گئے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لینے آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جس طرح قریب آرہے ہیں سیاسی گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے، این اے 242 پر شہباز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ شہباز شریف کی جگہ خواجہ شعیب این اے 242 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر کئی روز سے ڈیڈ لاک ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنما سیٹ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے، اس معاملے پر دونوں جماعتوں کے وفود نے ایک دوسرے سے کئی ملاقاتیں بھی کی تھی۔

چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ مصطفیٰ کمال این اے 242 سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم اگلے ہی روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اس خبر کی تردید کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے