سانحہ 9 مئی: قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی طلبی کا اشتہار جاری

پاکستان

کوئٹہ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلبی کا اشتہار جاری کردیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے اسپیشل جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلبی کا اشتہار جاری کیا اور انہیں 14 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کی طلبی کا اشتہار جاری کیا گیا ان میں قاسم سوری، خادم وردگ، جمعہ خان، صادق ترین، ڈاکٹر منیر بلوچ اور نجیب کاکڑ سمیت 11 ملزمان شامل ہیں۔

عدالتی اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں پر تھانہ بجلی روڈ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، نامزد ملزمان یا تو فرار ہوگئے ہیں یا انہوں نے وارنٹ کی تعمیل سے گریز کرنے کیلئے اپنے تئیں روپوشی اختیار کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے