ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف میں سیاسی اتحاد پراتفاق

پاکستان

پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف کے مابین سیاسی اتحاد پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مرکز کےلئے پاور شیئرنگ کا دو نکاتی فارمولا تیار کرلیا گیا، جس کے تحت تین سال اور دو سال کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، پہلے مرحلے میں اتحاد کےبعد زیادہ سیٹوں والی ایک پارٹی کا وزیراعظم تین سال کےلئے ہوگا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دوسرے مرحلے میں دو سال کےلئے دوسری پارٹی کا وزیراعظم ہوگا ، پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب کیلئے مریم نوازشریف کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مدت یا دوسری مدت کے فارمولے پر غور کیا جائے گا، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتوں میں پہلی یا دوسری مدت کےلئے کسی ایک فارمولے پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے