مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

جنوبی ایشیا

ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جب کہ سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ماہ فروری میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کشمیریوں کو شہید کردیا جب کہ 184 کشمیری آنسو گیس اورگولیوں سے زخمی ہوئے۔ قابض افواج نے گزشتہ ماہ حریت رہنماو¿ں سمیت 681 کشمیریوں کو حراست میں لیا جب کہ 42 گھروں کو آپریشن کے دوران تباہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے