امریکا میں سعودی عرب کی نئی سفیرشہزادی ریما بنت بندر کون ہیں؟

دنیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہی خاندان کی شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کو امریکا میں سفیر مقرر کیا ہے۔انھیں سعودی عرب میں وزیر کا پروٹوکول حاصل ہوگا۔شہزادی ریما بنت بندر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر میں ان کی مشیرہ رہ چکی ہیں۔ وہ ملک کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔انھوں نے سنہ 1999ءمیں امریکا کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ماونٹ فیرون کالج سے آرٹس میں گریجوایشن کی۔ وہ سعودی عرب میں متعدد سرکاری اسپورٹس کمیٹیوں کی سربراہ رہنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔شہزادی ریما نے تعلیمی اداروں میں بچیوں کے لیے اسپورٹس کی تعلیم متعارف کرائی اور خواتین کو کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی ترغیب دی۔شہزادی ریما بنت بندر نے شہری فلاح وبہبود کے شعبے بالخصوص چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔انھوں نے چھاتی کے کینسر کی روک تھام کے لیے 10ksa کے عنوان سے کامیاب مہم چلائی جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے الف خیر کے عنوان سے بھی فلاحی مہم چلائی گئی۔فوربس جریدے نے حال ہی میں عرب دنیا کی 200 طاقت ور شخصیات کی فہرست شائع کی جس میں شہزادی بندر سولھویں طاقت ور خاتون قرار پائی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے