سعودی عدالتیں خواتین کو طلاق کا فیصلہ ایس ایم ایس کریں گی

دنیا

سعودی خواتین کی اپنی طلاق سے متعلق لاعلمی دور ہوگئی، آج سے ملک میں نیا قانون متعارف کرادیا گیا ہے جس کے بعد عدالتیں خواتین کو ان کی طلاق سے متعلق فیصلے سے موبائل پر پیغام بھیج کر آگاہ کریں گی۔

سعودی عرب کی عدالتوں میں شخصی امور کے کیسز کے فیصلے اب آن لائن معلوم کئے جاسکتے ہیں، وکلاء کے مطابق اس اقدام سے خفیہ طلاقوں کا خاتمہ ہوگا۔

سعودی وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج سے زیر سماعت مقدمات کے ضمن میں خواتین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

سوشل اسٹیٹس کے حوالے سے خواتین ابشر ویب سائٹ کے ذریعے بھی معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب طلاق نامہ حاصل کرنے کیلئے خواتین کو مستورات کے سیکشن سے رجوع کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے