مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا کریک ڈاو¿ن، حریت رہنماو¿ں کے گھروں پر چھاپے

دنیا

 

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا، حریت رہنماو¿ں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گھر گھر تلاشی اور نوجوانوں پر تشدد سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی.بھارتی فوج نے پلوامہ حملہ کو بہانہ بناتے ہوئے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ شہریوں کو گھر گھر تلاشی کے نام پر ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔اور نوجوانوں کو زدوکوب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب سری نگر میں حریت رہنما یاسین ملک کے گھر پر بھارتی فورسز نے چھاپہ مارا، انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جا ری ہے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کی کارروائی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چھاپوں میں حریت کارکنوں کو بھی نشانہ بنا کر دہشت زدہ کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے