افغان فضائیہ کے حملے میں 10 طالبان جنگجو ہلاک

دنیا

 

افغان فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری سے 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان ایئر فورس نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ادھر طالبان نے کہا ہے کہ بمباری میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے تاہم افغان ایئر فورس نے طالبان کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے۔ افغان فضائیہ کا حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجووں کی ہلاکت پر اصرار ہے۔دوسری جانب افغانستان کے ضلع اندار میں افغان فوج کے سرچ ا?پریشن میں 11 جنگجوو?ں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اس علاقے پر حکومتی رٹ قائم ہے۔ چوکیوں پر افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے