اسلام آباد میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات منسوخ

پاکستان

افغانستان میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان اور امریکی وفد کے مابین اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔گو کہ پاکستان نے طالبان کی پیر کو ہونے ملاقات منسوخ کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن افغان طالبان اور امریکی حکام کے مطابق اسلام آباد میں اب ملاقات نہیں ہو رہی ہے۔افغان طالبان کے نمائندہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 18 فروری کو ہونے والی ملاقات امریکہ کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے