سرکاری راشن کی تقسیم کا میڈیا پر واویلا تبدیلی سرکار کےلئے لمحہ فکریہ‘مریم نواز

پاکستان

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءنائب صدرر مریم نواز نے شبعہ خواتین کی عہدیداران اور ن لیگی عوامی نمائندگان اور دیگر عہدیدروں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائر سے بچاو¿ کا واحد حل لاک ڈاو¿ن ہے، لاک ڈاو¿ن میں گھروں میں محصور محنت کش طبقہ کی ہر ممکن امداد کی جائے اور ان کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے اس مشکل وقت میں مجبوروں کا سہارہ بنے کی اشد ضرورت ہے اس کار خیر میں میں بھی آپکے ساتھ ہوں، انہوں نے سرکاری راشن کی تقسیم کا میڈیا پر واویلا تبدیلی سرکار کے لئے لمحہ فکریہ ہے، اس مشکل گھڑی میں سب سے زیادہ متاثر سفید پوش طبقہ ہے ان کی عزت نفس کو بغیر مجروح کئے انکی داد رسی کرنا عین عبادت ہے دس کلو آٹے کا تھیلا خاتون کے سرپر رکھ فوٹو سیشن میں تبدیلی سرکار کے بیسیوں کارندے نظر ّنے والے خداکے خوف ڈریں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آٹا چینی اسکینڈل میں وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو کمیشن میں طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی کی برآمد ، سبسڈی اور قیمتوں کے تمام فیصلوں کی منظوری دی، صنعتکاروں نے حکومت کی بنائی ہوئی پالیسی سے فائدہ اٹھایا جنہوں نے یہ پالیسی بنائی، اصل ذمہ دار وہ ہیں جن کے فیصلوں نے تمام نامی اور بے نامی دار چینی فروخت کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا۔ اس لئے چینی اسکینڈل میں وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو کمیشن میں طلب کیا جائے۔ چینی کمیشن عمران خان کے بنی گالہ اور زمان پارک کی اربوں کی جائیداد اور سالانہ ایک لاکھ روپیہ ٹیکس کا ڈیٹا بھی ایف بی آر کو بھیجے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو انکوائری سے پہلے ہی گرفتارکیا اور سزائے موت کی کال کوٹھریوں میں رکھا، چینی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی نیب چئیرمین عمران خان اور عثمان بزدار کی گرفتاری عمل میں نہیں لائے، آٹا چینی چوری کے اصل ذمہ دار عمران صاحب اور بزدارصاحب ہیں انہیں کب گرفتار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے