تحمل رکھیں ! پلوامہ حملے کا جواب دیا جائے گا، مودی کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

جنوبی ایشیا

ھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے جلسہ عام میں ایک بار پھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحمل رکھیں ! پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے ایک بار پھر بغیر تصدیق اور ثبوت کے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے دیا۔جنگی جنون میں مبتلا مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ”وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے وہ دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے اور آج دہشت گردی کا استعارہ بن چکا ہے۔“بالک ہٹ کی طرح ایک ہی بات پر مصر مودی نے کہا میں نے کل بھی کہا تھا اور اآج بھی کہہ رہا ہوں کہ پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، دہشت گرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انہیں چھوڑا نہیں جائے گا اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو کہیں بھی حملہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ ہمارے جوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کب، کہاں اور کیسے دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے۔دوسری جانب پلوامہ خودکش حملے کے بعد صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے