مقبوضہ کشمیر مےں کار بم دھماکہ،44بھارتی فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی

جنوبی ایشیا

 

مقبوضہ کشمیرمیں ایک بڑے واقعہ میں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم 44بھارتی فوجی اہلکارہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔جمعرات کو کشمیرمیڈیا سروس کے مطا بق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار کو بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںکی بس سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں 44سی آر پی ایف اہلکارہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بادامی باغ سرینگر میںبھارتی فوج کی 92بیس ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے ۔ دھماکے بعد سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی ۔ بھارتی فوج نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔سینئر حریت رہنماﺅں سیدعلی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کپواڑہ اور پلوامہ کے اضلاع میں پراسرار دھماکوں میں ایک لڑکے کے قتل اور 28طلباءکے زخمی ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ سیدعلی گیلانی نے پے درپے دھماکوں کو جدوجہد آزادی کشمیر کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش قراردیا ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق اور حریت رہنماءمختار احمد وازہ زخمی طلباءکی عیادت کیلئے ایس ایم ایس ایچ ہسپتال سرینگر گئے ۔تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت اپنے آئین کی دفعات 35Aاور370کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انہوںنے بھارتی سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ ان دفعات کے خلاف عرضداشتوں کو مسترد کردے۔بھارتی پولیس نے ممتاز حریت کارکن محمد اکرم نجار کو ضلع کپواڑہ میںہندواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءمیر شاہد سلیم نے جموں میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لداخ کو ڈویژن کی حیثیت دینے کو متنازعہ جموںوکشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ایک بڑی ساز ش کا حصہ قراردیا ہے۔ بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے جموں میں پاناما چوک کے قریب واقع ایک فوجی کیمپ میں گارڈ کی ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کر لی، جس سے جنوری 2007سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 422ہو گئی ہے۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور ایک تربیتی کورس میں شامل کشمیری طلباءپر ہندو انتہا پسندوں کے حملے میں کم سے کم چار طلباءزخمی ہو گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے