بیرون ملک کیلئے تعینات 34 ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری

دنیا

بیرون ملک کے لیے تعینات 34 نئے ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے وزارت تجارت کو خط لکھ کر ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس سے متعلق آگاہ کیا، وزارت خارجہ کی جانب سے 34 ٹریڈ افسران کو بمعہ اہلخانہ سفارتی پاسپورٹس جاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نےتعیناتیوں کی توثیق کے بعد نئے ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دیا۔
ذرائع کے مطابق 39 نئے ٹریڈ افسران میں سے 5کو سفارتی اسٹیٹس دینےکا عمل مؤخر کردیا گیا، سڈنی، ہانگ کانگ اور واشنگٹن میں تعینات گریڈ 20کے 3 ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس مل گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گریڈ 19کے 22 اورگریڈ 18کے 9 نئے ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دیا گیا جبکہ گریڈ 20 کی 5 اسامیوں پر نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی عارضی طور پر معطل ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 39 نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے