آسٹریلیا: ہوبارٹ میں جنگلات میں لگی آگ قابو نہیں پایا جاسکا

دنیا

آسٹریلیاکے جنوب میں واقع کھلے سمندر میں واقع ریاست تسمانیہ کے شہر ہوبارٹ میں جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو ہے،آگ سے اٹھنے والے سیاہ دھویں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیاہے۔

ایک ہفتے قبل لگنے والی آگ نے 16 ہزار ایکڑ کا رقبہ جلا کر راکھ کردیا ہے،آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرز حکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔آگ کے باعث اٹھنے والے سیاہ دھویں نے شہرکی فضا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کی تبدیلیوں پر نظر رکھیں جبکہ آگ سے رہائشی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے