اسلام آباد (پاکستان پوسٹ) پاکستان، یورپ اور البانیہ کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو طے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی۔اجلاس کے دوران پاکستان، یورپ اور البانیہ کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو طے کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کابینہ نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید جنید اخلاق کی بطور چیئرمین بورڈ مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دے دی۔وفاقی کابینہ نے ورچوئل یونیورسٹی کے لئے اسلام آباد میں زمین کی خریداری بھی منظوری دے دی تاہم پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گوادر اور ترکمان باشی بندر گاہوں کے مابین معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مذہبی رواداری سے متعلق اسٹریٹجی 2024 کی منظوری دی جبکہ وفاقی کابینہ نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی بھی منظور کر لی۔