امام مسجد کی بیٹی پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی

پاکستان

فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی نیشنل ایتھلیٹ چیمئن شپ جیت کر پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئیں۔

ملک کی تیز ترین ایتھلیٹ کا عزاز اپنے نام کرنے والی صاحب اسری نے طویل ریس جیت کر سونے کے تمغے حاصل کیے۔

صاحب اسری نے ڈھائی ماہ پہلے نہ صرف سو بلکہ دو اور 400 میٹر ریس میں بھی طلائی تمغے حاصل کیے۔

پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ صاحب اسری کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے والد مسجد کے پیش امام ہیں۔

صاحب اسری کے والد قاری عالم خان کا کہنا ہے کہ بیٹی کو دوڑنے کا جنون تھا ،،وہ بہت محنت کرتی ہے، جو بیٹے کیلئے سوچتا ہوں وہی بیٹی کیلئے بھی کیا ۔

اسری نے اسکول کے زمانے سے ہی ایتھلیٹکس کے کھیل کا انتخاب کیا ، ڈسٹرکٹ،،صوبائی اور قومی سطح کے بعد اسلامک گیمز اور سیف گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

اسری نے سو میٹر کا فاصلہ 11اعشاریہ صفر چھ سکینڈزمیں طے کیا ،صاحب اسرا نے کوچنگ اور بنیادی سہولتوں کا شکوہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے