برائلر گوشت 10روپے کلو مہنگا ، چند سبزیاں سستی ہو گئیں

کاروبار

ماہ صیام میں بھی مہنگائی بدقرار، ہفتہ میں برائلر گوشت 10 روپے کلو تک مہنگا ہوا اور چند سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق برائلر گوشت 10روپے مہنگا ہونے سے 583 روپے کلو فروخت ہونے گا ، فارمی انڈے 8 روپے اضافے سے 269 روپے فی درجن ہو گئے۔

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں چند سبزیاں سستی ہونے لگیں، مقامی فصل آنے سے مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، ہفتہ بھر میں ٹماٹر 50 روپے فی کلو سستے ہوئے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ ہفتہ بھر میں 160 سے 110 روپے کلو ہو گیا، مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے کلو تک آ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کے نرخ میں ایک ہفتے میں 115 روپے فی کلو کمی ہوئی، پیاز کا سرکاری نرخ 250 سے کم ہو کر 135 روپے فی کلو ہو گیا، مارکیٹ میں پیاز 170 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

اعدادو شمار کی رپورٹ میں مطابق آلو 8 روپے فی کلو سستا ہونے سے 52 روپے فی کلو ہو گیا، مارکیٹ میں آلو 80 روپے کلو تک فروخت جا رہا ہے، لہسن ادرک نرخ میں کمی نہ ہوئی بدستور 700 روپے کلو تک ہیں۔

رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ بند گوبھی 20 اور پھول گوبھی 75 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ،بند گوبھی140 اور پھول گوبھی 200 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ لیموں کی قیمت میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے