روس میں صدارتی انتخابات کا تیسرا اور آخری روز، پیوٹن نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا

دنیا

روس میں جاری آٹھویں صدارتی انتخابات کے تیسرے اور آخری روز روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انتخابات میں 71 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جیت کا قوی امکان ہے، الیکشن جیت کر پیوٹن پانچویں مرتبہ صدارت کا منصب سنبھالیں گے، اتوار کو پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ روس میں پہلی بار 29 علاقوں کے ووٹرز آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں، ووٹنگ کا عمل 11 مختلف ٹائم زونز میں جاری ہے، جیت کیلئے امیدوار کو نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، مقررہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ کئی علاقوں میں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر احتجاج بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے