سماج میں مایوسیاں نہیں، حوصلہ پھیلائیں، سردار شاہ

پاکستان

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ان کا مشن مایوسیاں نہیں حوصلے پیدا کرنا ہے اور محکمے میں جہاں مزید کام کرنے کی بہت گنجائش ہے وہاں بہت سے اساتذہ ہیں جو دن رات ایک کرکے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔ محکمے میں جہاں چند کالی بھیڑیں موجود ہیں وہاں بہت سے عظیم کردار بھی ہیں جن کی بدولت ہم آج یہاں کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاریخ میں پہلی بار محکمہ تعلیم کی طرف سے اپنے محنتی اساتذہ کو ایپریسیئیشن سرٹیفکیٹس دینے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز, ایم پی ایز قاسم سومرو, گھنور علی اسران و دیگر سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ شریک تھے۔

اس تقریب میں محکمہ تعلیم کی طرف سے محنتی اساتذہ کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی اور پورے صوبے کے 115 اساتذہ کو "سال کے بہترین استاد” دیا گیا۔ جن میں لاڑکانہ ریجن کے 15, حیدرآباد کے 25, کراچی کے 7, میرپورخاص کے 22, شہید بینظیرآباد کے 23, جبکہ سکھر ریجن کے 23 اساتذہ شامل تھے۔

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو اساتذہ اسکول کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کے ان کو پڑھاتے ہیں اور سماج میں جو مثبت کردار ادا کررہے ہیں انکو سراہنا ہمارے فرض میں شمار ہونا چاہئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے