زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے،پی ٹی آئی رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی طرف سے دائر درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست چند روز قبل واپس لے لی تھی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے اثاثے چھپانے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے امریکہ میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے