حکومت 6 ماہ میں ریونیو وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

کاروبار

حکومت گزشتہ 6 ماہ میں ریونیو کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، شارٹ فال 174 ارب روپے رہا۔

ذرائع کے مطابق پچھلے 6 ماہ میں ریونیو کی وصولی کا ہدف 1900 ارب روپے تھا لیکن حکومت مجموعی طور پر صرف 1326 ارب روپے جمع کرسکی، اس طرح شارٹ فال 174 ارب روپے رہا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف بی آر کے کچھ اراکین تبدیل کیے ہیں تاکہ آئندہ 6 ماہ میں 174 ارب کے خسارے کو ختم کیا جاسکے ، اگر ایسا نہ ہوسکا تو بجٹ خسارہ بڑھے گا جو مہنگائی کے طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے