امریکہ : ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

دنیا

امریکی ریاست میزوری کے کینساس سٹی میں مسلح افراد کی ریلی میں گھس کر فائرنگ سےایک شخص ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سپرباول کی جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر ہوئی، فائرنگ کے بعد شرکا میں خوف وہراس پھیل گیا، شرکا نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد یونین سٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس ان افراد سے تفتیش کررہی ہے، ابھی تک اصل ملزمان کی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے