نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

کھیل

میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں مچل سٹارک، پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

چاروں کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مچل مارش کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل ،میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 21 ،23 اور 25 فروری کو نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے