احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

پاکستان

کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹرعاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل اویس جمال ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے، باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، ڈاکٹرعاصم نے 15 فروری سے 30 مارچ تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیجے کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔

نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزمان کیخلاف نیب نے 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے