آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کیا رہی اور سونا فی تولہ کتنا سستاہو گیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کاروبار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 140 روپے پر فروخت ہونے کے بعد اسی قیمت پر بند ہو گیاہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میںمعمولی اتار چڑھا ﺅدیکھنے میں آیا اور 138 روپے 95 پیسے پر کاروبار کا اختتام ہوا ۔

سٹاک مارکیٹ میں جب کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈکس 38 ہزار 236 پر تھا تاہم گیارہ بجے کے قریب سٹاک میں اچانک غیر معمولی اتار دیکھنے میں آیا اور 100 انڈکس میں 390 پوائنٹس کمی واقع ہوئی لیکن اس کے بعد سٹاک مارکیٹ نے سنبھلتے ہوئے 38 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ حاصل کی اور دوپہر اڑھائی بجے 38 ہزار 487 پر پہنچ گئی تاہم اس سے مزید اوپر جانے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبا ر کے اختتام پر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی اور 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 251 پوائنٹس پر بندہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے