پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

کاروبار

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا، یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں۔
ایک ارب ڈالر17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں، ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد کی شرح عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کیے جانے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوورکرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے