تانگ انٹرنیشنل کی جانب سے اے آئی ٹی میں تین چین پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع

جنوبی ایشیا پاکستان

اسلام آباد :چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی)، کراچی میں تین چین-پاکستان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چینی تعلیمی گروپ نے اے آئی ٹی میں تین چین-پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ ان پروگراموں کے لیے فوجیان پولی ٹیکنک آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، چین کے ساتھ تعاون کرے گا اور سی سی ٹی ای ماڈل (چینی + کامرس کلچر + ٹریننگ + ایمپلائمنٹ) کے تحت تربیت فراہم کرے گا۔ انجینئر تانگ پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر منصور الحسن صدیقی نے گوادر پرو کو بتایا تین سالہ ڈپلومہ پروگرامز کے تحت، اے آئی ٹی کے 70طلبا کو چین میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پروگرام جلد شروع ہو جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق نئے شروع کیے گئے پروگرام آئی او ٹی، Mechatronics Technology اور الیکٹرونکس کے مضامین پر مشتمل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل، تانگ نے اے آئی ٹی میں الیکٹریکل، مکینیکل اور کمپیوٹر سائنس ٹیکنالوجیز میں تین چین-پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے