کرک‘گاڑی سے ٹکرانے سے وین کا سلنڈر پھٹ گیا‘15افرادجھلس کر جاں بحق

پاکستان

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔انڈس ہائی وے پر کرک کے علاقے سپینہ بانڈہ کے مقام پر مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کرک منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پشاور سے ڈیرہ جانے والی مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد بس سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ لگ گئی اور جانی نقصان ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مسافر وین پشاور سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے