امریکی شخص نے سالگرہ سے قبل ایک لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

دنیا

مشی گن:امریکا میں ایک شخص نے اپنی سالگرہ سے چند دن قبل ایک لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔امریکی ریاست مشیگن کے شہر اسٹرلنگ ہائیٹس سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ سافا بیہنم نے مشیگن لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے انعام نہ جیتنے والے لاٹری کے ٹکٹوں کو مشیگن لاٹری ایپ میں ہمیشہ اسکین کرتے ہیں تاکہ ان کے پاس جیتنے کا دوسرا موقع باقی رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ 500 ایکس منی میکر گیم اس امید پر کھیلتے ہیں کہ وہ 60 لاکھ ڈالرز کے انعامات میں سے کوئی ایک جیت سکیں اور بعد میں وہ ٹکٹ جس پر انعام نہیں نکلتا ان کو اسکین کر لیتے ہیں۔متواتر کوششوں کے بعد سافا بیہنم بالآخر 30 نومبر کو ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں ایک لاکھ ڈالرز کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے