عارف علوی نے توبہ کی نماز ادا کی‘ کرونا وائرس دے بچاو¿ کیلئے دعا

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں نماز جمعہ اور صلواة التوبہ ادا کی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں نماز جمعہ ادا کی،انہوں نے نماز جمعہ کے بعد صلواة التوبہ ادا کی۔صدر مملکت نے اللہ تعالی سے رحم کی التجا کی، انہوں نے اللہ تعالی سے پوری دنیا کے لیے کورونا وائرس سے نجات کی دعا کی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام انسانوں کو اللہ سے رجوع کرنے اور توبہ استغفار کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے دعاکی کہ خدا پوری انسانیت کی اس آزمائش سے نکلنے میں مدد فرمائے اور تمام مخلوق پر رحم فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے