برطانوی وزیر اعظم کی حالت بہتر ہونے لگی،آئی سی یو سے وارڈمنتقل

دنیا

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ تاہم اب بھی ان کا سخت نگرانی میں علاج جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے بتاےاکہ ڈاکٹرز بورس جانسن کی طبیعت سے متعلق سخت مانیٹرنگ کریں گے کیونکہ وہ صحت یابی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے برطانوی وزیر اعظم کو وارڈ میں شفٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہ خبر سننا چاہتے تھے۔امریکی صدر نے بھی برطانوی وزیر اعظم کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پر گزشتہ اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں پیر کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ 55 سالہ برطانوی وزیر اعظم کا 2 ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے