نواز شریف کی ضمانت کیلئے دائر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست خارج

پاکستان

 

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت کے لیے دائر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست خارج کر دی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ درخواست ضمانت اپنی باری پر سنی جائے گی۔میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں اسلام ہائی کورٹ کی جانب سے پچیس فروری کو ان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔میاں نواز شریف کا موقف ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔ نواز شریف نے جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی تھی کہ ان کی درخواست 6 مارچ کو سنی جائے۔تاہم سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست ضمانت کو اپنی باری پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے