بھارت کے پاس پلوامہ واقعے کا کوئی ثبوت نہیں، گورنر پنجاب

پاکستان

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے پائلٹ رہا کر کے امن قائم کرنے کی بنیاد رکھی۔ پاکستان جارحیت نہیں چاہتا لیکن جواب دینا جانتے ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کا تعلق پلوامہ سے نہیں الیکشن سے ہے۔ بھارتی عوام سے اپیل ہے کہ وہ مودی کی باتوں میں نہ آئیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں حضرت بابا شاہ عنایت قادری کے دربار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 کروڑ عوام پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم جارحیت نہیں کر رہے لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کشیدگی کم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کو پاکستانی کوششوں سے متعلق خط لکھا ہے۔ بھارتی پائلٹ رہا کر کے پاکستان نے امن قائم کرنے کی بنیاد رکھی۔چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پلوامہ واقعے کا کوئی ثبوت نہیں، کشمیر کے مظالم چھپانے کے لئے بھارت پلوامہ واقعے کی آڑ لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگی جنون کا تعلق پلوامہ سے نہیں بلکہ بھارتی الیکشن سے ہے۔ بھارتی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ نریندر مودی کی باتوں میں نہ آئیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہو لیکن بھارت خود بین الاقوامی سطح پر اکیلا رہ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے