پشاور ہائیکورٹ: انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل […]

Continue Reading

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کا معاملہ: پی ٹی آئی 4 گروپس میں تقسیم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چار گروپس میں تقسیم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 4 امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے سامنے آگئے، علی امین گنڈاپور جنوبی اضلاع، اکبر ایوب اور مشتاق احمد غنی ہزارہ سے امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں جبکہ سابق […]

Continue Reading

نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو ہونے کاامکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، افتتاحی اجلاس کی صدارت […]

Continue Reading

کون بنے گا وزیراعظم پاکستان؟ جوڑ توڑ شروع، پرانے اتحادی پھر سرگرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا اس حوالے سے پرانے اتحادی ایک بار پھر سرگرم ہو گئے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں نمبرز گیم پوری کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ اور ایم کیوایم کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری […]

Continue Reading

انتخابات کے روزموبائل سروسز کی معطلی، گوتریس کا اظہارتشویش

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں عام انتخابات کے روز موبائل سروسز کی معطلی اور پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ تمام سیاسی […]

Continue Reading

پاکستانی انتخابات میں تمام جماعتوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی: برطانیہ

برطانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعریف کرتے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے […]

Continue Reading

پاکستان میں آنے والی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے دوران انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں اور اس دوران غیر ضروری پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ […]

Continue Reading

نیتن یاہوکی رفح پرحملے کی تیاری، یورپی یونین کی جانب سے تحفظات کا اظہار

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جو جنگ سے بے گھر ہونے والوں کی آخری پناہ گاہ ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق بوریل نے اپنی پوسٹ میں اسرائیل کے ممکنہ حملے کے تباہ […]

Continue Reading

اسرائیلی فوج کے خان یونس اور رفح پرحملے، شہادتیں 28 ہزارہوگئیں

غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کاسلسلہ جاری ہے ، صیہونی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں خان یونس کے النصر اور الامل ہسپتال کو نشانہ بنایا ہےجس کے نتیجے میں متعدد […]

Continue Reading

9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، […]

Continue Reading