امن کے فروغ کیلئے ہمسایہ ممالک کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیرخارجہ

پاکستان

 

: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن وامان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اور اپنے ہمسایہ ممالک کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیپالی وزیرخارجہ اورچیئرآف سارک پردیپ کمارگیا والی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے، سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری کردارادا کرے، پاکستان امن و امان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اوراپنے ہمسایہ ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔نیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و امان کا قیام سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، نیپال، سارک کا ممبر ہونے اور پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے پختہ یقین رکھتا ہے کہ امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے